اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

آسٹریلوی بیٹر ڈیوڈ وارنر نے پی ایس ایل کھیلنے سے معذرت کر لی

08 Dec 2023
08 Dec 2023

(لاہور نیوز) آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے اوپنر بیٹر ڈیوڈ وارنر نے پی ایس ایل کے سیزن 9 میں شرکت کرنے سے معذرت کر لی ہے۔

اپنے ایک بیان میں آسٹریلوی بیٹر ڈیوڈ وارنر نے کہا ہے کہ میں اپنی فیملی کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزارنا چاہتا ہوں جس کی وجہ سے پی ایس ایل کے 9 ویں ایڈیشن میں شریک نہیں ہو سکوں گا۔

دوسری جانب پاکستان سپر لیگ کے 9 ویں سیزن کیلئے فرنچائزز نے ری ٹین کھلاڑیوں کی فہرست جاری کر دی ہے جس کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ نے پلاٹینم کیٹیگری میں شاداب خان، ڈائمنڈ کیٹیگری میں اعظم خان، گولڈ کیٹیگری میں فہیم اشرف، ایلکس ہیلز اور کولن منرو جبکہ سلور کیٹیگری میں رومان ریئس کو ری ٹین رکھا ہے۔

لاہور قلندرز نے شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف ، ڈیوڈ ویزے ، سکندر رضا، عبداللہ شفیق سمیت مرزا طاہر بیگ اور راشد خان کو بھی ٹیم میں برقرار رکھا ہے، لاہور قلندرز نے فخر زمان کو ریلیز کر دیا، ملتان سلطانز نے محمد رضوان، خوشدل شاہ، اسامہ میر، عباس آفریدی اور احسان اللہ کو برقرار رکھا ہے، پشاور زلمی نے بابر اعظم ، صائم ایوب، محمد حارث اور عامر جمال کو ری ٹین رکھا ہے۔

خرم شہزاد اور حسیب اللہ خان بھی پشاور زلمی کے سکواڈ میں ری ٹین رہے ہیں، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے رائلی روسو، جیسن رائے، محمد حسنین، سرفراز احمد، ابرار احمد اور ول سمیڈ کو بھی برقرار رکھا ہے، پی ایس ایل سیزن 9 کیلئے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ 13 دسمبر کو لاہور میں ہو گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے