اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ماہرہ خان کی لاٹھیوں کے سہارے کھڑے ہونے کی تصاویر وائرل

07 Dec 2023
07 Dec 2023

(ویب ڈیسک)پاکستان کیسُپر سٹار ماہرہ خان نے چلنے پھرنے کے لیے ’واکنگ اسٹک‘ کا استعمال شروع کردیا،اداکارہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر دیکھ مداح حیرت میں مبتلا ہوگئے ۔

حال ہی میں ماہرہ خان کی دوست نینا کاشف نے اداکارہ اور اُن کے شوہر سلیم کی شادی کے اعزاز میں ایک پارٹی کا اہتمام کیا جس میں اداکارہ عائشہ عمر اور مومل شیخ سمیت اُن کے دیگر قریبی دوستوں نے شرکت کی۔نینا کاشف نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر پارٹی کی چند تصاویر پوسٹ کیں جن میں ماہرہ خان سفیداور سیاہ رنگ کے لباس میں ملبوس اپنے شوہر سلیم اور دوستوں کے ہمراہ کافی خوش نظر آرہی ہیں۔

انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ایک تصویر دیکھ کر مداح پریشان ہوگئے کیونکہ مذکورہ تصویر میں ماہرہ خان’واکنگ اسٹک‘ کا سہارا لیکر اپنی سہیلی نینا کاشف کے ساتھ کھڑی ہیں۔پوسٹ پر تبصرے کرتے ہوئے صارفین نے پوچھا کہ ماہرہ خان کو آخر کیا ہوا ہے؟ وہ ’واکنگ اسٹک‘ کا سہارا لیکر کیوں کھڑی ہیں؟

دوسری جانب ماہرہ خان اور اُن کی دوست نینا کاشف کی جانب سے مداحوں کے کسی بھی سوال کا جواب نہیں دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ماہرہ خان نے رواں سال یکم اکتوبر کو اپنے قریبی دوست سلیم کے ساتھ ایک پُروقار تقریب کے دوران شادی کی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے