اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پی ایس او نے پاکستان ریفائنری میں موجود اپنے حصص سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا

07 Dec 2023
07 Dec 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان اسٹیٹ آئل نے پاکستان ریفائنری لمیٹڈ (پی آر ایل) میں موجود اپنے30 فیصد حصص چینی کمپنی کو فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق پی ایس او 63.6 فیصد حصص کے ساتھ پی آر ایل کی نمایاں اسٹیک ہولڈر ہے جس نے چینی کمپنی یونائیٹڈ انرجی گروپ کے ساتھ حصص کی فروخت کا معاہدہ کیا ہے۔چینی کمپنی پی آر ایل کی گنجائش کو دگنا کرنے کیلیے 1.5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی، جس کے عوض پی ایس او چینی کمپنی کو 30 سے 35 فیصد حصص فراہم کرے گی۔

اس وقت پی آر ایل کی ریفائننگ کی گنجائش 50 ہزار بیرل یومیہ ہے جو بڑھ کر ایک لاکھ بیرل یومیہ ہوجائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آر ایل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے بھی اس ڈیل کی منظوری دے دی ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس او اس وقت نہ ختم ہونے والے گردشی قرضوں میں پھنسا ہوا ہے، مختلف اداروں سے پی ایس او کو 700 ارب روپے سے زائد وصول کرنے ہیں،  یہ 2015  میں ایل این جی کے کاروبار میں داخل ہوئی، اور پی آر ایل میں اپنے حصص میں اضافہ کیا، اس کے علاوہ پی ایس او پاکستانی کمپنیوں کے ایک جوائنٹ وینچر کا بھی حصہ ہے، جو سعودی عرب کی شراکت سے ایک ریفائنری قائم کر رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے