اپ ڈیٹس
  • 346.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

دوبارہ انٹرا پارٹی الیکشن کے فیصلے کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

07 Dec 2023
07 Dec 2023

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے دوبارہ انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کے فیصلے کے خلاف تحریک انصاف کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر لی۔

جسٹس شجاعت علی خان کل صبح 9 بجے تحریک انصاف کی درخواست پر سماعت کریں گے، آئینی درخواست پی ٹی آئی اور سابق چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست کے متن کے مطابق گزشتہ برس 10 جون کو قانون اور آئین کے مطابق انٹرا پارٹی الیکشن کروائے گئے، الیکشن کمیشن نے 20 دن کے اندر دوبارہ انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کا غیر قانونی حکم پاس کیا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کا حکم غیر قانونی اور آئین کے منافی ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ الیکشن کمیشن کا دوبارہ انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کا حکم کالعدم قرار دے اور 10 جون 2022ء کو کروائے گئے انٹرا پارٹی الیکشن درست قرار دے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے