اپ ڈیٹس
  • 346.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

عدالت کا العزیزیہ کیس میں نوازشریف کی اپیل میرٹ پر سننے کا فیصلہ

07 Dec 2023
07 Dec 2023

(ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ ریفرنس دوبارہ سماعت کیلئے احتساب عدالت کو بھجوانے کی استدعا مسترد کر دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ کیس میں نوازشریف کی اپیل میرٹ پر سننے کا فیصلہ کر لیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کی سزا کیخلاف اپیل پر سماعت میں ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اضافی شواہد کا جائزہ لے کر اپیل پر فیصلہ کریں گے، سزا بڑھانے کی اپیل کا معاملہ تب آئے گا جب سزا بنتی ہو گی۔

بعدازاں العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی اپیل پر سماعت 12 دسمبر تک ملتوی ہو گئی، امجد پرویز ایڈووکیٹ کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے منگل کو نیب سے دلائل طلب کر لئے، آئندہ سماعت پر نیب پراسیکیوٹر دلائل دیں گے۔

سماعت ملتوی ہونے کے بعد میاں نواز شریف اسلام آباد ہائی کورٹ سے واپس روانہ ہو گئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے