اپ ڈیٹس
  • 349.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں 185 طلباء و طالبات کو لیپ ٹاپ فراہم

07 Dec 2023
07 Dec 2023

(لاہور نیوز) نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں 185 طلباء و طالبات کے درمیان لیپ ٹاپس تقسیم کر دیئے۔

اس موقع پر سینڈیکیٹ کے سینئر ممبر سید فرخ شاہ، وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل، طلباء و طالبات و والدین اور دیگر نے شرکت کی، تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور قومی ترانہ سے کیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئےنگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ لیپ ٹاپ حاصل کرنے والے تمام طلباء و طالبات کو مبارکباد دیتا ہوں،یہ لیپ ٹاپس طلباء و طالبات کو مزید علم حاصل کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے،ہمارے بچوں کو قرآن مجید پر ریسرچ کرنی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ آج طلباء و طالبات کے درمیان ان کی کامیابی پر لیپ ٹاپس تقسیم کئے جا رہے ہیں،اللہ تعالیٰ ہمارے بچوں کو علم اور ایمان کی طاقت سے نوازے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے