اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے پر بھاری جرمانوں کا فیصلہ

07 Dec 2023
07 Dec 2023

(ویب ڈیسک) موٹروے پولیس نے دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے پر جرمانوں میں بھاری اضافہ کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر موٹروے پولیس کے آفیشل اکاؤنٹ سے نئے جرمانوں کے حوالے سے اطلاع دی گئی۔

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے دائرہ کار میں آنے والی تمام نیشنل ہائی ویز اور موٹر ویز پر دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، نئے جرمانوں کا اطلاق یکم جنوری 2024 سے ہوگا۔

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے مطابق نئے جرمانوں کے مطابق موبائل استعمال کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کو 500 روپے کا جرمانہ دینا ہوگا، کار اور چھوٹی گاڑیوں (LTV) کا جرمانہ 2000 روپے اور بس، ٹرک (HTV) کا جرمانہ بڑھا کر 5000 روپے کر دیا گیا ہے۔

موٹروے پولیس کے پرانے احکامات کے مطابق یہ جرمانہ 300 روپے تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے