اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

کیا شان مسعود کراچی کنگز کے کپتان ہونگے؟

07 Dec 2023
07 Dec 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے 9ویں ایڈیشن کا ڈرافٹ قریب آتے ہی کرکٹ کے بڑے ناموں کی ٹریڈ اور ریٹینشن سے متعلق خبریں سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں، ان میں سے ایک نام شان مسعود کا بھی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق پی ایس ایل 9 کا ڈرافٹ 13 دسمبر کو لاہور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں شیڈول کیا گیا ہے۔ پی ایس ایل 9 کا باقاعدہ آغاز 8 فروری سے ہوگا جو 24 مارچ تک جاری رہے گا۔

پی ایس ایل کی تمام فرنچائزز بہتر سے بہتر ٹیم بنانے کی کوشش میں ہیں۔ اس سلسلے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، اسلام آباد یونائٹیڈ اور ملتان سلطانز نے ڈرافٹ سے پہلے ہی کھلاڑیوں کو لینے دینے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

اس دوران پی ایس ایل 9 کی اب تک کی سب سے بڑی ٹریڈ میں یونائٹیڈ نے حسن علی کے بدلے کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کو اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے۔ جس کے بعد کنگز کے نئے کپتان کو لے کر سوشل میڈیا پر کئی افواہیں زیرگردش ہیں۔

ان میں سے ایک نام پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اور ملتان سلطانز سے کھیلنے والے شان مسعود کا ہے۔ شان مسعود اس وقت کراچی کنگز کے کپتان بننے کیلئے فیورٹ دکھائی دے رہے ہیں۔

کراچی کنگز کے آفیشل اکاؤنٹ پر حال ہی میں شان مسعود سے متعلق کی گئی ٹویٹ نے شائقین کو مزید امید دلا دی ہے۔

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے