اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

ڈینگی: لاہور سمیت پنجاب بھر میں 64 نئے مریض رپورٹ

07 Dec 2023
07 Dec 2023

(لاہور نیوز) سردی کے باوجود ڈینگی کے وار جاری ہیں، گز شتہ 24 گھنٹے کے دوران لاہور سمیت پنجاب بھر میں 64 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔

سیکرٹری ہیلتھ علی جان خان کے مطابق رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں ڈینگی کے 14ہزارچھ سو49 کنفرم مریض سامنے آئے۔ رواں سال لاہور میں ڈینگی کے 6719 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ روز 31 نئے مریض سامنے آئے۔ رواں سال راولپنڈی میں ڈینگی کے کل 2643 مریض سامنے آئے جبکہ گزشتہ روز 2 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔

رواں سال گوجرانوالہ میں ڈینگی کے کل 1555 مریض رپورٹ ہوئے جبکہ گوجرانوالہ میں گزشتہ روز 9 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی. رواں سال ملتان میں ڈینگی کے کل 1404 کیسز رپورٹ ہوئے اور گزشتہ روز 6 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی. رواں سال فیصل آباد میں ڈینگی کے کل 871 مریض رپورٹ ہوئے اور گزشتہ روز 6 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی.

شیخوپورہ میں گزشتہ روز 3 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی. گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران قصور، اٹک، خانیوال، رحیم یار خان، خوشاب، راجن پور اور لیّہ میں ڈینگی کا ایک ایک نیا مریض سامنے آیا۔

سیکرٹری ہیلتھ کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 48 مریض زیرعلاج ہیں، ضلع لاہور کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 26 مریض زیر علاج ہیں ، ڈینگی سے بچنے کے لئے شہری اپنے ماحول کو صاف اور خشک رکھیں، ڈینگی کی روک تھام کے لئے شہری محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے