اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

اجے جڈیجا پاکستان ٹیم کی کوچنگ پر تیار

07 Dec 2023
07 Dec 2023

(ویب ڈیسک) سابق بھارتی کرکٹر اجے جڈیجا نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ سے متعلق سوال پر دلچسپ جواب دیدیا۔

بھارت میں کھیلے جانے والے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023 میں افغان ٹیم کے ساتھ بطور مینٹور منسلک رہنے والے سابق بھارتی کرکٹر اجے جڈیجا کا کہنا ہے کہ ’میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کیلئے تیار ہوں‘۔

افغانستان کی ٹیم نے بھارت میں شیڈول ورلڈکپ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان اور انگلینڈ جیسی مضبوط ٹیموں کے علاوہ نیدرلینڈز اور سری لنکا کی ٹیموں کو شکست دی تھی۔

مقامی ٹی وی پر پروگرام کے دوران بھارتی کرکٹر سے سوال کیا گیا کہ اگر پاکستان ٹیم کی کوچنگ کیلئے پیشکش ہو تو کیا قبول کریں گے؟ اس پر جڈیجا نے کہا کہ میں تیار ہوں گا، وہ بھی افغانستان جیسی ہی تھی، جہاں آپ اپنے ٹیم ساتھی کے سامنے کچھ بھی کہہ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے فائنل میں ہوم گراؤنڈ پر آسٹریلیا نے بھارت کو 1 لاکھ 30 سے زائد تماشائیوں کے سامنے 6 وکٹوں سے شکست دیکر ٹائٹل جیتنے سے محروم کردیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے