اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی سی بی کا حارث رؤف کیخلاف کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ

07 Dec 2023
07 Dec 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے شوکاز نوٹس کا جواب ملنے کے بعد فاسٹ بولر حارث رؤف کے خلاف انضباطی کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

سینٹرل کنٹریکٹ میں بھی تنزلی نہیں کی جائے گی البتہ سلیکٹرز اور پی سی بی انتظامیہ نے واضح کردیا ہے کہ مستقبل میں انہیں ڈومیسٹک فرسٹ کلاس میں لازمی شرکت کرنا ہوگی۔

سینٹرل کنٹریکٹ کے باوجود ریڈ بال کھیلنے سے منع کر نے پر ان کے معاہدے کی منسوخی کی کلاز بھی موجود تھی، پی سی بی کوشش کررہا ہے کہ حارث کو کسی ڈیپارٹمنٹل ٹیم سے کھیلنے کی اجازت دلا دی جائے۔

انہوں نے پی سی بی کو یقین دلایا کہ وہ ڈیپارٹمنٹس کےفرسٹ کلاس ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گے، حارث رؤف کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے بگ بیش کےدوران 21 دن میں پانچ میچوں کے لیے این او سی جاری کیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حارث رؤف کو پی سی بی نے این او سی دینے سے قبل شوکاز نوٹس جاری کردیا تھا۔

پی سی بی کو شوکاز کا جواب موصول ہوگیا ہے جس میں حارث نے اعتراف کیا ہے کہ ان کی فٹنس اچھی نہیں تھی اس لیے انہوں نے ٹیسٹ میچ کھیلنے سے منع کردیا تھا۔

پی سی بی نے انہیں مستقبل میں ریڈ بال کھیلنے کی ہدایت کررکھی ہے، وہ بگ بیش کیلئے آسٹریلیا پہنچ گئے ہیں لیکن آرام کی غرض سے پہلا میچ نہیں کھیلیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وہاب ریاض اور محمد حفیظ نے انہیں اس لئے اجازت دی ہے کہ وہ کرکٹ کھیلتے رہیں اور نیوزی لینڈ کی ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل میچ پریکٹس میں رہیں۔

 البتہ جب وہ نیشنل ڈیوٹی پر نہیں ہوں گے، انہیں فرسٹ کلاس اور ون ڈے ٹورنامنٹ میں شرکت کرنا ہوگی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے