اپ ڈیٹس
  • 347.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

شہباز شریف سے بلوچستان، پنجاب اور سندھ کے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات

07 Dec 2023
07 Dec 2023

(لاہور نیوز) سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے بلوچستان، پنجاب اور صوبہ سندھ سے پارٹی رہنماؤں نے ملاقات کی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے صدر جعفر خان مندوخیل، سابق وزیر اعلیٰ جام کمال نے شہبازشریف سے ملاقات میں بلوچستان میں پارٹی امور اور عام انتخابات کی تیاریوں پر مشاورت کی، ملاقات میں بلوچستان میں پارٹی کو مزید مضبوط اور فعال بنانے کے لئے تجاویز پر غور کیا گیا۔

شہباز شریف نے جعفر مندو خیل کی بلوچستان میں پارٹی کو مضبوط بنانے کے لئے کوششوں کو سراہا، سابق وزیر اعلیٰ جام کمال نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کی ایون فیلڈ ریفرنس میں بریت پر شہباز شریف کو مبارک باد دی، شہباز شریف نے نیک تمناؤں کے اظہار پر جام کمال کا شکریہ ادا کیا۔

خوشاب سے سابق رکن قومی اسمبلی اور سابق وفاقی وزیر سمیرا ملک نے پارٹی صدر سے ملاقات میں عام انتخابات کی تیاریوں اور پارٹی سرگرمیوں پر گفتگو کی۔

کراچی سے پارٹی رہنماؤں خواجہ شعیب اور صالحین تنولی نے بھی پارٹی صدر سے ملاقات میں صوبہ سندھ میں پارٹی کو مزید فعال بنانے اور عام انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کی سب سے بڑی وفاقی جماعت ہے، مسلم لیگ (ن) وفاق کی مضبوطی اور ترقی کی علامت ہے، بلوچستان کی ترقی اور حقوق کی فراہمی مسلم لیگ (ن) کی ہمیشہ اولین ترجیح رہی ہے اور رہے گی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی کے لئے بلوچستان کی ترقی ایک لازمی تقاضا ہے جسے صرف مسلم لیگ (ن) ہی پورا کرسکتی ہے، نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ پورے پاکستان کے عوام سے وعدے پورے کئے اور بلا امتیاز سب اکائیوں کو ترقی دی۔

صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ حقوق کا تحفظ اور ترقی یقینی بنا کر بلوچستان کو پاکستان کی خوشحال اکائی بنائیں گے، انشاءاللہ، تمام صوبوں کو ترقی کے عمل میں مساوی انداز میں ساتھ لے کر چلیں گے، 18 ویں ترمیم کے ذریعے صوبوں کے اندر یکساں تقسیم کو یقینی بنائیں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ 18 ویں ترمیم سے صوبوں کو وسائل اور اختیارات ملے، اب اس کا دائرہ صوبوں کے اندر تمام علاقوں تک لے کر جائیں گے، عوام کا مسئلہ مہنگائی ہے، اس سے نجات صرف مسلم لیگ (ن) دلاسکتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے