اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بگ بیش لیگ کا آج سے آغاز، حارث، اسامہ، عماد اور زمان ایکشن میں دکھائی دینگے

07 Dec 2023
07 Dec 2023

(لاہور نیوز) بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کا 13واں ایڈیشن آج سے آسٹریلیا میں شروع ہو گا، پاکستانی کرکٹرز حارث رؤف، اسامہ میر، عماد وسیم اور زمان خان بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

بگ بیش لیگ کے مینز ایونٹ کے کامیاب انعقاد کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئیں، آج پہلا میچ برسبین ہیٹ اور میلبورن سٹارز کے درمیان برسبین میں کھیلا جائے گا، پرتھ سکارچرز کی ٹیم لیگ میں ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔

بگ بیش لیگ آسٹریلیا کا پیشہ وارانہ ٹی ٹوئنٹی ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹ ہے جس میں 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے زور آزمائی کریں گی جن میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز، برسبین ہیٹ، ہوبارٹ ہریکینز، میلبورن رینیگیڈز، میلبورن سٹارز، پرتھ سکارچرز، سڈنی سکسرز اور سڈنی تھنڈر شامل ہیں۔

ٹورنامنٹ ڈبل راؤنڈ روبن اور پلے آف سسٹم کے تحت کھیلا جا رہا ہے، ایونٹ میں فائنل سمیت کل 44 میچز کھیلے جائیں گے، ٹورنامنٹ میں پرتھ سکارچرز کی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی، فائنل میچ 24 جنوری 2024 کو کھیلا جائے گا۔

پاکستانی کرکٹرز حارث رؤف، اسامہ میر اور عماد وسیم میلبورن سٹارز کا حصہ ہیں جبکہ اس ٹیم کی قیادت ورلڈکپ 2023ء کے ہیرو اور آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکس ویل کریں گے، فاسٹ باؤلر زمان خان سڈنی تھنڈرز کی نمائندگی کریں گے۔
 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے