06 Dec 2023
(لاہور نیوز) صارفین کے غلط بلوں کے معاملے پر نیپرا اتھارٹی متحرک ہو گئی، اتھارٹی کے مطابق بلنگ کا طریقہ کار درست نہیں، ٹیکنالوجی کا سہارا لینا ضروری ہے۔
بجلی صارفین کو بھیجے گئے غلط بلوں پر نیپرا اتھارٹی نے کہا ہے کہ صارفین کو بھیجے گئے غلط بلوں کی واپسی کو یقینی بنائیں گے،اتھارٹی غلط بھیجے گئے بلوں کے معاملے کو غور سے دیکھے گی، خراب میٹر کے سوال پر انہوں نے کہا کہ خراب میٹر کی تبدیلی ممکن ہے، ایک دن کے اندر تبدیل کیا جا سکتا ہے۔
اتھارٹی کی جانب سے کہا گیا کہ ڈسکوز میں سپلائی چین کا مسئلہ ہے اور میٹرز کی کمی بھی ہے، ہم نے دو تقسیم کار کمپنیوں کو خط لکھے ہیں، مزید بھی لکھ رہے ہیں، ہم قانونی تقسیم کار کمپنیوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے جا رہے ہیں، تحقیقاتی رپورٹ کے بعد ایک عوامی سماعت رکھیں گے، اس کے بعد فیصلہ ہوگا۔