اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

لیز کی ادائیگی کے بعد جکارتہ میں کھڑا ایئربس 320 طیارہ اسلام آباد واپس پہنچ گیا

06 Dec 2023
06 Dec 2023

(لاہورنیوز) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں کھڑے 2 ائیربس 320 میں سے ایک طیارہ واپس وطن پہنچ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے لیزنگ کمپنی کو 26 ملین ڈالر ادا کر کے طیارے حاصل کیے،دوسرا طیارہ چند روز میں پی آئی اے کے بیڑے میں شامل ہو جائے گا، دونوں طیاروں کی شمولیت سے پی آئی اے میں ائیربس ساختہ طیاروں کی کل تعداد 16 ہو جائے گی۔

اس سے قبل ملائیشیا کے ایئر پورٹ پر بھی پی آئی اے کا بوئنگ 777 طیارہ لیز تنازع کی وجہ سے روکا گیا تھا، ملائیشین عدالت نے روکے جانے کا اقدام معطل کر کے قومی ایئر لائنز کے طیارے کو وطن واپسی کی اجازت دی تھی، بوئنگ 777 روکے جانے سے لاکھوں ڈالرز کا نقصان ہوا۔

26 مئی 2023ء کو ملائیشیا کی مقامی عدالت نے بغیر پی آئی اے کو طلب یا نوٹس کیے طیارہ روکنے کے احکامات جاری کیے تھے، جس کے بعد طیارہ روکنے کے احکامات 29 مئی کو طیارے کی روانگی سے چند منٹ قبل پی آئی اے اور ایئر پورٹ حکام کو وصول کروائے تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے