اپ ڈیٹس
  • 347.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب اور کمشنر لاہور کا ایل ڈی اے ون ونڈو سیل کا دورہ

06 Dec 2023
06 Dec 2023

(لاہور نیوز) سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب ساجد ظفر ڈال اور کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ایل ڈی اے ون ونڈو سیل کا اچانک دورہ کیا۔

ایل ڈی اے ون ونڈو سیل، سفٹنگ سیل اور زیر تعمیر آئیڈنٹیفکیشن سینٹر کا دورہ کیا۔ سیکرٹری ہاؤسنگ ساجد ظفر ڈال نے ون ونڈو سیل پر آئے شہریوں سے ون ونڈو سیل کی سروسز بارے فیڈ بیک لیا۔ ڈائریکٹر ون ونڈو نے ون ونڈو سیل کے امور اور شہریوں کی سہولت کے لئے کئے گئے اقدامات بارے بریفنگ دی۔

اس موقع پر کمشنر لاہور نے کہا شہریوں کی آسانی کیلئے ون ونڈو سیل کے اوقات کار صبح 9 تا رات 9 بجے کئے گئے ہیں، ون ونڈو سیل میں آنے والی تمام درخواستوں کو متعلقہ ڈائریکٹر ٹائم لائن کے مطابق فالو کرتے ہیں، آئیڈنٹیفکیشن سیل کو کارپوریٹ سیکٹر کی طرز پر ری ویمپ کیا جا رہا ہے، شہریوں کی سہولت کے لئے آئی ٹی و دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

بعدازاں سیکرٹری ہاؤسنگ ساجد ظفر ڈال نے ایل ڈی اے سفٹنگ سیل کا دورہ کیا۔ آئی ٹی سیکشن اور سفٹنگ سیل میں جاری ورکنگ کا جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔ ڈائریکٹر آئی ٹی نے ایل ڈی اے کی مختلف سکیموں کی ڈیجیٹلائزیشن کے عمل بارے بریفنگ دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے