اپ ڈیٹس
  • 349.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

ٹیکنالوجی نے دنیا میں انقلاب برپا کیا ہوا ہے، گورنر پنجاب

06 Dec 2023
06 Dec 2023

(لاہور نیوز) لاہور کی نجی یونیورسٹی میں پہلی بین الاقوامی آرٹیفیشل انٹیلیجنس الیکٹرک وہیکل ایکسپو کا انعقاد ہوا۔

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن نے ایکسپو میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ گورنر پنجاب نے ایکسپو میں موجود مختلف کمپنیز کی جانب سے پیش کی گئی الیکٹرک وہیکل کا معائنہ کیا۔ ڈاکٹر جمال ناصر کی بھی ایکسپو میں شرکت ہوئی۔

ڈاکٹر جمال ناصر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا میں 1998 سے دنیا سے لڑ رہا تھا کہ ہمیں ماحول کو سرسبز و شاداب بنانا ہے، پنجاب حکومت نے بھی الیکٹرک وہیکل، رکشے اور گاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ہم نے سموگ کے حوالے سے لمبے عرصے کی پلاننگ کی ہے جو ہمارے جانے کے بعد بھی یاد رکھی جائیں گی۔

اس موقع پر گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے کہا ٹیکنالوجی نے دنیا میں انقلاب برپا کیا ہوا ہے، پہلے مسلمانوں نے سائنس میں ترقی کی اور دنیا میں لوہا منوایا اور اب باقی ممالک بھی ٹیکنالوجی میں آگے جا رہے ہیں، کوئی انسان اکیلا کامیاب نہیں ہوتا اسی طرح حکومت بھی تنہا کچھ نہیں کر سکتی، سموگ ایک بہت بڑا چیلنج ہے جو انسانی زندگیوں پر اثر ڈال رہا ہے، پچھلے ادوار میں حکومتی نااہلی اور کرپشن کی وجہ سے ان چیزوں پر کام نہیں کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے