اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

انقلابی شاعر جوش ملیح آبادی سے منسوب 'ایوان جوش' کا افتتاح

06 Dec 2023
06 Dec 2023

(لاہور نیوز) "اردو باغ" گلستان جوہر کراچی میں شاعر انقلاب جوش ملیح آبادی سے منسوب "ایوان جوش" کا افتتاح کر دیا گیا۔

جوش ملیح آبادی کی 129 ویں سالگرہ کے موقع پر  نگران صوبائی وزیر اطلاعات، اقلیتی امور و سماجی تحفظ محمد احمد شاہ نے کہا کہ جوش صاحب کے بارے میں بہت سی یادیں اور باتیں ہم نے مشتاق احمد یوسفی صاحب اور ڈاکٹر عالیہ امام کی زبان سے سنیں۔

نگران صوبائی وزیر محمد احمد شاہ نے کہا کہ اقبال حیدر صاحب نے اپنی عمر بھر کی کمائی لگا کر ایوان جوش کی عمارت بنا کر ہمیں دی ہے جو ایک مثالی اور قابل تقلید کام ہے۔انہوں نے کہا کہ بحیثیت وزیر میری کوشش ہوگی کہ وہ ایوان جوش کے لئے سرکار کی جانب سے کچھ معاونت مہیا کرنے میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔

اس موقع پر معروف شاعر افتخار عارف نے کہا کہ وزیر اطلاعات سے گزارش ہے کہ اردو باغ آنے والی سڑکیں ٹھیک کروائیں۔تقریب میں ڈاکٹر عالیہ امام، افتخار عارف، ڈاکٹر ہلال نقوی اور پروفیسر سحر انصاری سمیت دیگر نے خطاب کیا۔

تقریب سے خطاب میں مقررین نے جوش ملیح آبادی کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا، ان کے کلام کے اقتباسات سنائے اور ایک سماں باندھ دیا، تقریب میں شہر کے معروف دانشوروں، قلمکاروں اور فن کاروں نے شرکت کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے