اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ایل ڈی اے کی غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی، 7 رہائشی سکیموں میں تعمیرات مسمار

06 Dec 2023
06 Dec 2023

(لاہور نیوز) ایل ڈی اے نے غیر قانونی رہائشی سکیموں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 7 رہائشی سکیموں اور لینڈ سب ڈویژن میں تعمیرات مسمار کر دیں۔

صوئے آصل رائیونڈ روڈ پر رائل سمارٹ سٹی اور ایگل ہومز کے خلاف ایکشن لیا گیا۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے جیابگا روڈ پر قائم وائیٹل آرچرڈ سکیم کے خلاف آپریشن کیا۔ کالج روڈ کے قریب رانا پارک اور ظہیر ولاز کے خلاف آپریشن کیا گیا۔ ٹیموں نے غیر قانونی سکیموں کا سیوریج سسٹم، باؤنڈری والز اور دفاتر مسمار کر دیئے۔ آپریشن میں ایل ڈی اے انفورسمنٹ ونگ اور پولیس نے حصہ لیا۔

کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر ٹیپا اور ٹاؤن پلاننگ ونگ نے امین بلیوارڈ گارڈن ٹاؤن کے اطراف  میں میگا آپریشن کیا۔ آپریشن میں مین بلیوارڈ گارڈن ٹاؤن اور برکت مارکیٹ کے اطراف میں املاک سر بمہر ، دو درجن سے زائد تجاوزات ہٹا دی گئیں۔ ایک درجن سے زائد نجی دفاتر ، پلازے، نجی بینک، مارکی کو پارکنگ قوانین کی خلاف ورزی پر سربمہر کر دیا گیا۔ ٹیموں نے 25 کے قریب پلازے اور دفاتر کے باہر سے پارکنگ ایریا سے تجاوزات کو ختم کر دیا۔

کمشنر و ڈی جی کی ہدایت پر شہر بھر میں پارکنگ قوانین کی خلاف ورزی پر ایل ڈی اے، ٹیپا اور ایم سی ایل کا آپریشن جاری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے