جرم وانصاف
ذوالفقار علی بھٹو کے قتل سے متعلق صدارتی ریفرنس سماعت کیلئے مقرر کرنے کا فیصلہ
06 Dec 2023
06 Dec 2023
(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے قتل سے متعلق صدارتی ریفرنس سماعت کیلئے مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ میں ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کو عدالتی قتل قرار دینے کا ریفرنس آئندہ ہفتے سماعت کیلئے مقرر ہونے کا امکان ہے، ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل سے متعلق صدارتی ریفرنس کی سماعت لارجر بینچ کرے گا۔
ذرائع کے مطابق ذوالفقار علی بھٹو صدارتی ریفرنس کی سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں ہو گی۔