اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکارہ نجمہ محبوب کو مداحوں سے بچھڑے 40 برس بیت گئے

06 Dec 2023
06 Dec 2023

(لاہور نیوز) پاکستان ٹیلی ویژن اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ نجمہ محبوب کو مداحوں سے بچھڑے 40 برس بیت گئے۔

نجمہ محبوب 1949ء میں راولپنڈی میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے سٹیج ڈراموں سے اداکاری کا سفر شروع کیا اور 1969 ء میں ٹیلی ویژن کی طرف آئیں۔ ان کا پہلا ڈرامہ’’ہاتھی دانت‘‘  تھا جو پی ٹی وی لاہور سے نشر ہوا۔ نجمہ محبوب نے ٹی وی پر متعدد سیریلز اور ڈرامہ سیریز میں کام کیا۔

نجمہ محبوب نے ٹی وی کے بعد فلم نگری میں قدم رکھا اور بڑے پردے پر 79 فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ ان کی پہلی فلم ’’خلش‘‘ تھی جبکہ’’نازک رشتے‘‘ ان کی آخری فلم ثابت ہوئی۔ یہ فلم 1987ء میں ریلیز ہوئی۔ نجمہ محبوب کی مشہور فلموں میں سلطانہ ڈاکو، ان داتا، ٹھگاں دے ٹھگ، غازی علم الدین شہید اور سالا صاحب شامل ہیں۔

نجمہ محبوب لاہور میں ایک پنجابی فلم’’رکشہ ڈرائیور‘‘ کی شوٹنگ کے دوران ٹرین تلے آ کر جاں بحق ہو گئی تھیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے