اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ڈالر کے مقابلے روپیہ مسلسل تگڑا، سٹاک مارکیٹ میں بھی نیا ریکارڈ قائم

06 Dec 2023
06 Dec 2023

(لاہور نیوز) امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ مسلسل تگڑا ہو رہا ہے جبکہ سٹاک مارکیٹ میں آج بھی نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔

رواں ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز میں کے ایس ای 100 انڈیکس 335 پوائنٹس اضافے کے بعد 63 ہزار 291 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس نے کاروبار کے اختتام سے چند منٹ پہلے کاروباری دن کی اور اپنی تاریخ کی بلند ترین سطح 63 ہزار 36 پوائنٹس بنائی تھی جبکہ بازار میں کل 76 کروڑ 54 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 30 ارب85 کروڑ روپے سے زائد رہی۔

دوسری جانب انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ملکی تبادلہ منڈیوں میں ڈالر کی قیمت میں 87 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد امریکی کرنسی 284 روپے پر ٹریڈ کر رہی ہے۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق آج اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 25 پیسے کم ہو کر 285 روپے 25 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے