اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

انجرڈ شاداب کیساتھ غیر پیشہ وارانہ سلوک، پی سی بی کا انکوائری بٹھانے کا فیصلہ

06 Dec 2023
06 Dec 2023

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انجرڈ شاداب خان کو گراؤنڈ سے اسٹریچر کے بجائے کندھوں پر اٹھا کر لے جانے کے معاملے پر انکوائری بٹھانے کا فیصلہ کر لیا۔

پی سی بی حکام نے میدان میں ایمبولینس اور طبی عملہ موجود ہوتے ہوئے غیر پیشہ وارانہ رویہ اپنانے پر راولپنڈی کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ سے ٹیلیفون پر اظہار برہمی کیا، اس پر پنڈی ٹیم مینجمنٹ نے کہا کہ شاداب کی انجری زیادہ نہیں تھی اس کو سہارے سے پیدل لا رہے تھے۔

ٹیم مینجمنٹ نے مؤقف اپنایا کہ مذاق میں شاداب خان کو کندھے پر اٹھاکر لایا گیا، پی سی بی حکام نے کہا کہ آپ کے غیر پیشہ وارانہ عمل کی وجہ سے دنیا بھر میں پاکستان کرکٹ بورڈ کا مذاق بنا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ معاملے پر پی سی بی کی جانب سے تحقیقات کرنے، پنڈی کرکٹ ٹیم کی انتظامیہ کو شوکاز نوٹس دینے اور ان کے خلاف کارروائی عمل میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ سیالکوٹ کے خلاف فیلڈنگ کے دوران شاداب خان کے پاؤں پر چوٹ آئی تھی، انجری کے باعث پنڈی کے کپتان شاداب خان کو میدان چھوڑنا پڑا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے