اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی سی بی میں لوٹ سیل لگی، ذکاء اشرف نے بادشاہت قائم کر رکھی: سابق ممبر مینجمنٹ کمیٹی

05 Dec 2023
05 Dec 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کی مینجمنٹ کمیٹی کے سابق ممبر شکیل شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں ملوث لوگوں کو ہٹانے کے لئے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کو مداخلت کرنا پڑی۔

اپنے ایک بیان میں سابق ممبر مینجمنٹ کمیٹی شکیل شیخ کا کہنا تھا کہ 35 سال سے پاکستان کرکٹ کے ساتھ بورڈ و ریجنل لیول پر وابستہ ہوں، میں نے پاکستان کرکٹ کے اس سے برے حالات  نہیں دیکھے، 70، 80 لوگ پی سی بی میں ابتک ذکاء اشرف نے رکھ لئے ہیں جن میں سے کئی ایک کی تنخواہ دس لاکھ سے زائد ہے جبکہ ذکاء کے پاس ان کو رکھنے کا اختیار نہیں تھا۔

سابق ممبر مینجمنٹ کمیٹی کا کہنا تھا کہ محمد حفیظ کی تنخواہ حیران کن ہے ، ایسا لگتا ہے پی سی بی میں لوٹ سیل لگی ہوئی ہے اور عجب کرپشن کی غضب کہانی چل رہی ہے۔

شکیل شیخ نے کہا کہ نگران حکومت کا کام تھا کہ سیاسی دباؤ میں آئے بغیر میرٹ پر پی سی بی میں تعیناتی کرتی، نگران حکومت نے سیاسی دباؤ میں آکر ذکاء اشرف کو تین ماہ کی مزید توسیع دی۔

انہوں نے کہا کہ حیران کن طور پر دس سے پندرہ ارب روپے کے میڈیا رائٹس انڈر دی ٹیبل دیے جا رہے ہیں، ذکاء اشرف پیپلز پارٹی کی سی ای سی کا حصہ ہیں اور پارلیمانی بورڈ میں بھی ان کا نام آیا تھا، نگران حکومت نے کھیلوں اور دیگر اداروں پر نیوٹرل لوگوں کی تعیناتی کرنا تھی۔

انہوں نے کہا کہ میں نے نگران وزیراعظم کو ذاتی طور پر بتایا کہ ذکاء اشرف گریجوایٹ نہیں جو پی سی بی آئین کے مطابق چیئرمین بننے کی لازمی شرط ہے، ذکاء اشرف پی سی بی میں سیاسی بنیادوں پر تعیناتیاں کرکے پیسے کا ضیاع کررہے ہیں، وزیراعظم پی سی بی کے انتظامی معاملات کو درست کرنے کے لئے مداخلت کریں اور کرکٹ کو سمجھنے والا نیوٹرل چیئرمین پی سی بی تعینات کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ میرا ماننا ہے کہ سپاٹ فکسنگ میں ملوث لوگوں کو کرکٹ سے دور رکھیں، عوامی ردعمل پر وزیراعظم کو سلمان بٹ کے معاملے میں مداخلت کرنا پڑی، پی سی بی کے مالی معاملات کی مکمل چھان بین ہونی چاہیے، ذکاء اشرف نے پی سی بی میں بادشاہت قائم کر رکھی ہے، محمد حفیظ کو ایک لاکھ روپے یومیہ دیا جارہا ہے جبکہ اسکے پاس کوچنگ کا کوئی تجربہ یا قابلیت موجود نہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے