اپ ڈیٹس
  • 360.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 329.37 قیمت فروخت : 329.96
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.58 قیمت فروخت : 375.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.92 قیمت فروخت : 186.25
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.48 قیمت فروخت : 203.85
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.44
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.27 قیمت فروخت : 914.90
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451200 دس گرام : 386800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413597 دس گرام : 354564
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6649 دس گرام : 5706
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ٹیسٹ کرکٹ سے دستبرداری، حارث رؤف نے پی سی بی کے شوکاز کا جواب جمع کرا دیا

05 Dec 2023
05 Dec 2023

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرا دیا۔

خیال رہے کہ چند روز قبل پی سی بی نے ٹیسٹ کرکٹ سے دستبرداری  پر حارث رؤف کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔

نوٹس میں کہا گیا تھا کہ  سینٹرل کنٹریکٹ کے مطابق پلیئرز  نیشنل ٹیم کے لیے غیر مشروط طورپردستیاب ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق حارث رؤف نے پی سی بی کے نوٹس کا جواب جمع کرا دیا ہے، حارث رؤف نے ریڈ بال کرکٹ کی پریکٹس نہ ہونا دستبرداری کی وجہ بتایا ہے۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے حارث رؤف کو آسٹریلوی لیگ بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے لیے این او سی جاری کردیا ہے۔

حارث رؤف کو 7 سے 28 دسمبر کے درمیان  پانچ میچز کا این او سی دیا گیا ہے ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے