اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی ایس ایل9 : غیر ملکی کھلاڑیوں کی فہرست سامنے آگئی

05 Dec 2023
05 Dec 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی فہرست سامنے آگئی۔

پی ایس ایل 9 کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا سلسلہ جاری ہے جس میں معروف پلیئرز کے علاوہ 254 کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی ہے، اس سال آسٹریلیا کے کسی بھی بڑے پلیئر کی جانب سے اپنا نام رجسٹر نہیں کروایا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے غیرملکی کھلاڑیوں کی دلچسپی میں اضافہ دیکھا ہے، جنہوں نے ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے لیے اپنی رضامندی ظاہر کی ہے۔

فہرست میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی ہے تاہم قابل ذکر آسٹریلوی کھلاڑی اس لسٹ میں شامل نہیں ہیں۔

پلاٹینم کیٹیگری میں 20 غیرملکی پلیئرز کو شامل کیا گیا ہے جس میں انگلش کرکٹرز کی تعداد نمایاں ہے۔

ایلکس ہیلز، مجیب الرحمان، شکیب الحسن، ٹام کوہلر کیڈمور، رحمان اللہ گرباز، ڈیوڈ ویز، سکندر رضا، کولن منرو، جیمز ونس، رسی وان ڈیر ڈوسن اور حضرت اللہ زازئی جیسے نامور کھلاڑی پہلے ہی پی ایس ایل کے لیے سائن کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کا آفیشل ڈرافٹ 13 دسمبر کو لاہور میں شیڈول ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے