اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

ڈینگی کے مسلسل وار،24 گھنٹے کے دوران پنجاب میں مزید 50 شکار

05 Dec 2023
05 Dec 2023

(لاہور نیوز) ڈینگی نے تیور نہ بدلے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں مزید 50 افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہو گئے۔

حکام محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت میں ڈینگی کے 24 مریض رپورٹ ہوئے،رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں ڈینگی کے 14ہزار 517 جبکہ لاہور میں 6644 ڈینگی متاثرین سامنے آئے۔

سیکرٹری صحت علی جان خان نے بتایا کہ راولپنڈی میں گزشتہ روز 3 ،گوجرانوالہ میں 4 ،ملتان میں 11  اور فیصل آباد میں 5 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی، اسی طرح گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران شیخوپورہ، سیالکوٹ اور رحیم یار خان میں ڈینگی کا ایک ایک نیا مریض سامنے آیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 58 مریض زیر علاج ہیں جبکہ ضلع لاہور کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 41 مریض داخل ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے