04 Dec 2023
(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کی بچوں کے ساتھ ٹیپ بال کرکٹ کھیلتے ویڈیو وائرل ہوگئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر حارث رؤف کی جانب سے اپنے اکاونٹ پر ویڈیو شیئر کی گئی۔ ویڈیو میں انہیں کسی پہاڑی علاقے میں موجود بچوں کے ساتھ کرکٹ کھیلتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں حارث رؤف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے شاٹ مار کر بلا ہوا میں لہراتے ہیں، فاسٹ بولر نے بچوں کو گیند بھی کرائی۔ اس موقع پر حارث کی اہلیہ کو بھی ویڈیو میں باؤلنگ کراتے دیکھا جاسکتا ہے۔
خیال رہے کہ حارث رؤف پاکستان میں جاری ٹی ٹوئنٹی کپ 2023-24 میں اسلام آباد ریجن کی قیادت کر رہے تھے۔ انکی ٹیم لگاٹار میچز ہارنے کے باعث گروپ مرحلے میں ہی باہر ہوگئی تھی۔