اپ ڈیٹس
  • 301.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنی کرسی زرداری کے تراشے ہیرے کے حوالے کردی: خواجہ آصف

03 Dec 2023
03 Dec 2023

(لاہور نیوز) بیرسٹر گوہر خان کی بطور چیئرمین پی ٹی آئی تقرری پر لیگی رہنما خواجہ آصف نے بانی پاکستان تحریک انصاف کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف نے لکھا کہ تحریک انصاف کے نئے چیئرمین (بیرسٹر گوہر خان) کے2008سے2022تک 14 سال آصف زرداری قائد رہے ، 2022 میں بیرسٹر گوہر پی ٹی آئی میں آئے۔

انہوں نے قائد پی ٹی آئی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ ایک سال کے اندر سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو آصف زرداری کا تراشہ ہیرا اتنا پسند آیا کہ اپنی کرسی اسکے حوالے کر دی اور اپنے پرانے ساتھیوں کو کوڑا کرکٹ کر دیا۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی اپنی غیر حاضری میں اپنے پرانے ساتھیوں پہ اعتبار کرنے کو تیار نہیں، جس شخص نے ساری عمر لوگوں کو دھوکے دیے ہوں اسکے لئے  دوسروں پر اعتبار کرنا مشکل ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بہرحال پی ٹی آئی کے لیڈروں اور ورکروں کے لئے کوئی شرم کوئی  حیا کا مقام ہے یا ڈوب مرنے کا مقام ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے