اپ ڈیٹس
  • 347.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

شہر میں فضائی آلودگی میں پھر اضافہ، اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 200 ریکارڈ

03 Dec 2023
03 Dec 2023

(لاہور نیو ز)شہر میں فضائی آلودگی پھر بڑھنے لگی، اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 200 ریکارڈ کیا گیا۔

سموگ نے ایک بار پھر باغوں کے شہر میں پنجے گاڑنا شروع کر دئیے،آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا بھر  میں دوسرے نمبر  ہے، شہر میں اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 200 ریکارڈ کیا گیا جبکہ بعض علاقوں میں اے کیو آئی300اور  400سے تجاوز کر گیا۔

موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق شہر میں  فی الحال بارش کا کوئی امکان نہیں۔

دوسری جانب پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے سموگ کی صورتحال کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا اور سموگ کی صورتحال کے تناظر میں اقدامات تجویز کیے جائیں گے،بڑھتی ہوئی سموگ کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات 18 دسمبر سے  ہوں گی۔

ماہرین کا کہنا ہے اگر سموگ کا باعث بننے والے عناصر کو بروقت نہ روکا گیا تو فضائی آلودگی کی شرح میں ایک بار پھر خطرناک حد تک اضافہ ہو جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے