اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

شہباز شریف کی چلاس سے آنیوالی بس پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت

03 Dec 2023
03 Dec 2023

(لاہور نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے چلاس سے آنے والی بس پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اپنے ایک بیان میں سابق وزیراعظم شہباز شریف نے شہدا کے اہل خانہ اور زخمیوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فائرنگ کرنے والے دہشت گردوں کو جلد گرفتار کیا جائے، یہ بس پر نہیں، پاکستان پر حملہ ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پورا پاکستان سکیورٹی فورسز کی طاقت سے قاتلوں کو عبرت ناک انجام تک پہنچائے گا، ایک منظم سازش سے بدامنی پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے،سابق وزیراعظم نوازشریف کی پالیسی پر عمل درآمد نہ روکا جاتا تو دہشت گردی دوبارہ سر نہ اٹھاتی۔

انہوں نے پاک فوج کے دو شہید جوانوں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا، صدر ن لیگ نے کہا کہ اللہ کے فضل، قوم کے اتحاد اور سکیورٹی فورسز کی طاقت سے ارض پاک کو دہشت گردی کی ناپاکی سے پاک کریں گے۔

سابق وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ بس ڈرائیور نے بہادری و جرات کا مظاہرہ کرکے مسافروں کو بچانے کی کوشش کی اس پر سلام پیش کرتے ہیں، شہباز شریف نے شہدا کے درجات کی بلندی، اہل خانہ کے لئے صبر اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز چلاس ہڈور کے مقام پر بس پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 26 افراد زخمی ہوئے تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے