اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

سلمان بٹ کی برطرفی میں محمد حفیظ کا کردار بھی سامنے آگیا

03 Dec 2023
03 Dec 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بلے باز سلمان بٹ کو سلیکشن کمیٹی کا حصہ نہ بنانے میں ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ کا کلیدی کردار رہا، پی سی بی کے اعلیٰ حکام نے فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے چیف سلیکٹر وہاب ریاض سے ہی پریس کانفرنس کروائی۔

ذرائع کے مطابق سلمان بٹ کو سلیکشن کمیٹی کا ممبر بنائے جانے کی پریس ریلیز کے بعد محمد حفیظ کی طرف سے شدید ناراضی کا اظہار کیا گیا۔ سلمان بٹ کی خبر سامنے آتے ہی حفیظ حیران ہوئے اور فوری طور پر آسٹریلیا سے لاہور پی سی بی کے اعلیٰ حکام سے رابطہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حفیظ کا ماننا تھا کہ سلمان بٹ کی تقرری کا فیصلہ درست نہیں ہے۔ انہوں نے ہمیشہ داغدار ماضی کے حامل افراد کے ساتھ کام کرنے کی مخالفت کی ہے۔ اس حوالے سے حفیظ نے کئی مرتبہ پی سی بی حکام کے ساتھ بات کی۔

علاوہ ازیں یہ بھی خبریں سامنے آئی ہیں کہ ٹیم ڈائریکٹر کے علاوہ اعلیٰ حکومتی شخصیات بھی سلمان بٹ کی تقرری سے خوش نہیں تھیں، یہی وجہ ہے کہ پی سی بی نے فیصلے کو تبدیل کرتے ہوئے سلمان بٹ کی بطور کنسلٹنٹ تقرری واپس لے لی۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پی سی بی کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں سلیکشن کنسلٹنٹس کے ناموں کا اعلان کیا گیا تھا۔ ان میں سابق کرکٹر کامران اکمل، سلمان بٹ اور افتخار انجم کا نام شامل تھا۔

پریس ریلیز کے بعد کرکٹ شائقین کی جانب سے سوشل میڈیا پر محمد حفیظ سمیت پی سی بی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے