اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ٹی ٹوئنٹی: بھارت نے پاکستان سے بڑا ریکارڈ چھین لیا

03 Dec 2023
03 Dec 2023

(ویب ڈیسک) بھارتی ٹیم نے گزشتہ روز آسٹریلیا کو چوتھے ٹی 20 میچ میں شکست دے کر تین ایک کی نا قابل شکست برتری حاصل کرلی تاہم اس کے ساتھ ہی پاکستان کوایک ریکارڈ سے بھی محروم کر دیا۔

ورلڈ کپ فائنل میں آسٹریلیا سے شکست کے بعد بھارت اپنی سرزمین پر کینگروز کے خلاف 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کھیل رہی ہے اور گزشتہ روز چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 20 رنز سے شکست دے کر تین ایک کی نا قابل شکست برتری حاصل کر لی تاہم اس کے ساتھ ہی پاکستان کو ایک ریکارڈ سے بھی محروم کر دیا۔

بلیو شرٹس نے گزشتہ روز جب کینگروز کو چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دی تو یہ مختصر طرز میں بھارت کی مجموعی طور پر 136 ویں فتح تھی۔ یوں وہ ٹی ٹوئنٹی جیتنے والی ٹیموں میں سر فہرست آ گئی ہے۔

بھارت نے 213 میچز کھیل کر 136 مقابلے جیت رکھے ہیں جبکہ اس سے قبل پاکستان نے اب تک 226 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل کر 135 میں فتح اپنے نام کی ہوئی ہے۔

پاکستان نے رواں ماہ آسٹریلیا کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرنا ہے جہاں وہ پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔ اس میں مسلسل فتوحات گرین شرٹس کو اس کا کھویا ہوا مقام دلا سکتی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے