اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

لاہورسمیت پنجاب بھر میں ڈینگی کے 97 نئے مریض رپورٹ

03 Dec 2023
03 Dec 2023

(لاہور نیوز) گز شتہ 24 گھنٹے کے دوران لاہور سمیت پنجاب بھر میں 97 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔

سیکرٹری صحت علی جان خان کا کہنا ہے کہ رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں ڈینگی کے 14ہزارچار سو32 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے۔ رواں سال لاہور میں ڈینگی کے 6602 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے جبکہ لاہور میں گزشتہ روز 61 نئے مریض سامنے آئے۔ رواں سال راولپنڈی میں ڈینگی کے کل 2633 مریض رپورٹ ہوئے اور گزشتہ روز 2 نئے مریض میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔

رواں سال گوجرانوالہ میں ڈینگی کے کل 1533 مریض رپورٹ ہوئے، گزشتہ روز 11 نئے ڈینگی مریض سامنے آئے. رواں سال ملتان میں ڈینگی کے کل 1379 مریض رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ روز 10 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی. رواں سال فیصل آباد میں کل 851 مریض رپورٹ ہوئے اور گزشتہ روز 4 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی.

شیخوپورہ میں گزشتہ روز 2 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی. گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران نارووال، اوکاڑہ، مظفرگڑھ، بہاولپور، وہاڑی،لودھراں اور خوشاب میں ڈینگی کا ایک ایک نیا مریض سامنے آیا۔

پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 72 مریض زیرعلاج ہیں۔ ضلع لاہور کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 38 مریض زیر علاج ہیں ۔

سیکرٹری ہیلتھ کا مزید کہنا ہے کہ ڈینگی سے بچنے کے لئے شہری اپنے ماحول کو صاف اور خشک رکھیں،ڈینگی کی روک تھام کے لئے شہری محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کریں، ڈینگی بخار کے علاج ، معلومات یا شکایات کے لئے محکمہ صحت کی فری ہیلپ لائن 1033 پر رابطہ کریں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے