اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

شاہین آفریدی کا وارنر کو آخری ٹیسٹ سیریز یادگار نہ بنانے دینے کی خواہش کا اظہار

03 Dec 2023
03 Dec 2023

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی نے آسٹریلوی بلے باز ڈیوڈ وارنر کو آخری ٹیسٹ سیریز یادگار نہ بنانے دینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

دورۂ آسٹریلیا پر موجود شاہین آفریدی نے کہا ہے کہ ڈیوڈ وارنر کا کیریئر شاندار ہے، وہ تینوں فارمیٹ کے بہترین کھلاڑی ہیں، ان کیلئے نیک تمنائیں ہیں مگر پُرامید ہوں وہ پاکستان کے خلاف اچھا پرفارم نہیں کریں گے۔

شاہین آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان فی الحال ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے، امید ہے آسٹریلیا میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کینبرا میں کھیلنے کا زیادہ تجربہ نہیں مگر پی ایم الیون کے خلاف میچ سیریز کی تیاری میں اہم ہوگا اور یہ میچ ٹیسٹ سیریز کی تیاری کا اچھا موقع ہے، 4 دنوں میں ہمیں ٹیسٹ کی تیاری کا موقع ملے گا۔

شاہین آفریدی نے کہا کہ آسٹریلیا نے مضبوط ٹیم کا اعلان کیا ہے مگر پاکستان ٹیم اس چیلنج کیلئے تیار ہے، پاکستان کے پاس سینئر اور جونیئر کھلاڑیوں کا اچھا کمبی نیشن ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین سیریز کا پہلا ٹیسٹ 14 سے 18 دسمبر تک پرتھ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے