02 Dec 2023
(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن نائن کے لئے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جوائن کر لیا۔
پلیئرز ٹریڈ کے سلسلے میں ابرار احمد اور محمد وسیم جونیئر کے بدلے نسیم شاہ اسلام آباد یونائیٹڈ میں آ گئے، ابرار احمد اور محمد وسیم جونیئر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں چلے گئے۔
پاکستان سپر لیگ کے نویں سیزن میں فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بجائے اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے ایکشن میں دکھائی دیں گے، اس حوالے سے نسیم شاہ نے بھی انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں کرکٹر نے لکھا اگلی منزل، اسلام آباد ۔
کوئٹہ کو اسلام آباد کے پہلے راؤنڈ کی پلاٹینم پک بھی مل گئی ہے جبکہ اسلام آباد کو کوئٹہ کی تیسرے راؤنڈ کی پلاٹینم پک ملی ہے۔