02 Dec 2023
(ویب ڈیسک) لاہور قلندرز کے سی او او ثمین رانا کا کہنا ہے رشوت کے کلچر کو فروغ نہ دیں۔
پاکستان سپر لیگ 9 کے ڈرافٹ سے قبل کھلاڑیوں سے رابطوں کے معاملے پر ثمین رانا نے اپنے ایک بیان میں کہا اپنی فرنچائزز کے لئے اچھی ٹیم بنانا آپ کا حق ہے، اس کے لئے ممکن ہو تو آپ ٹریڈ بھی کر سکتے ہیں، پی ایس ایل فرنچائزز ایک بڑی فیملی ہیں، ہمیں براہ راست کھلاڑیوں کے پاس نہیں جانا چاہیے۔
انہوں نے کہا موجودہ فرنچائز چھوڑنے کے لئے کھلاڑیوں کو پیسے دینے شروع نہیں کر دینے چاہئیں، میری درخواست ہے کہ رشوت کے کلچر کو فروغ نہ دیں۔