(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر دانیال عزیز کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔
شوکاز نوٹس میڈیا پر پارٹی کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال کے حوالے سے دئیے جانے والے بیان پرجاری کیا گیا، شوکاز نوٹس صدر مسلم لیگ ن پنجاب رانا ثناء اللہ کی جانب سے جاری کیا گیا، دانیال عزیز سے شوکاز نوٹس کا سات دن کے اندرجواب طلب کیا گیا ہے۔
شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ کے غیر ذمہ دارانہ بیان سے پارٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچا، پارٹی ڈسپلن کی پابندی کی جائے اور شوکاز کا جواب تحریری طور پر جمع کروایا جائے۔
اس حوالے سے صدر مسلم لیگ ن پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ دانیال عزیز نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی، دانیال عزیزکوآج شوکازنوٹس جاری کیا گیا ہے، دانیال عزیز شو کاز کا جواب7دن کےاندرجمع کرائیں، دانیال عزیزاس قسم کی بیان بازی سےاجتناب کریں۔
احسن اقبال کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ دانیال عزیزکا احترام کرتا ہوں، دانیال عزیزکےبیانات کا افسوس ہوا، سمجھ نہیں آتی دانیال عزیز بلاول بھٹوکی زبان کیوں بول رہےہیں، دانیال عزیزسےان بیانات کی توقع نہیں تھی۔
یاد رہے گزشتہ دنوں لیگی رہنما دانیال عزیز نے سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کی بطور وزیر کارکردگی پر تنقید کی تھی۔