(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ اٹھارہویں ترمیم ادھوری ہے ہم اس کو مکمل کریں گے۔
پارلیمانی بورڈ کے اجلاس کے بعد ماڈل ٹاؤن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اٹھارہویں ترمیم کا مقصد اختیارات کونچلی سطح تک منتقل کرنا تھا، ہم ایک مضبوط بلدیاتی نظام کےذریعےاختیارات کونچلی سطح تک منتقل کریں گے، اگلے الیکشن میں (ن)لیگ کا بیانیہ ترقی کا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی 10سال خیبرپختونخوا،پیپلزپارٹی15سال سندھ میں لگا چکی ہے، مسلم لیگ(ن) پنجاب میں حکمرانی کرچکی ہے، کیا پیپلزپارٹی یہ کہہ سکتی ہےجوحال کراچی کا کیا وہی پورے پاکستان کا کردیں گے، پشاور کا حال سب کے سامنے ہے۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اناڑی کومسلط کرکےترقی کےسفرکوکریش کردیا گیا، ہم ترقی کےسفرکودوبارہ شروع کریں گے، پاکستان کےچیلنجز کا حل مضبوط منتخب حکومت میں ہے، ن لیگ کےپاس صلاحیت بھی ہے اورٹیم بھی موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے گیارہ ہزارمیگاواٹ بجلی کےمنصوبےچارسالوں میں لگاکردکھائے، مسلم لیگ(ن)نےدہشت گردی کوختم کیا۔
احسن اقبال نے کہا کہ آج مرکزی پارلیمانی بورڈ کا پہلا اجلاس ہوا، آج سرگودھا ڈویژن کے100سےزائد امیدواروں کےانٹرویوزکیےگئے، 6 دسمبرکوبلوچستان کےامیدواروں کےانٹرویوز ہونگے، بہترین امیدواروں کوٹکٹ جاری کیےجائیں گے، ن لیگ پہلی جماعت ہےجوانتخاب کی تیاری کیلئےسنجیدہ کوششیں شروع کرچکی ہے۔
دانیال عزیز کی جانب سے تنقید سے متعلق بات کرتےہوئے احسن اقبال نے کہا کہ دانیال عزیزکا احترام کرتا ہوں، دانیال عزیزکےبیانات کا افسوس ہوا، سمجھ نہیں آتی دانیال عزیز بلاول بھٹوکی زبان کیوں بول رہےہیں، دانیال عزیزسےان بیانات کی توقع نہیں تھی۔