اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی سی بی ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق کو سلیکشن کمیٹی میں شامل کرنے کا خواہاں

02 Dec 2023
02 Dec 2023

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق کو سلیکشن کمیٹی میں شامل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے۔

قومی کرکٹر  سے پی سی بی کے اعلیٰ عہدیدار نے ٹیلیفونک رابطہ کر کے  کرکٹ بورڈ میں خدمات دینے کی آفر  کرتے ہوئے کہا آپ پاکستان کرکٹ کے لئے پی سی بی کے ساتھ کام کریں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ٹیسٹ کرکٹر کو سلیکشن کمیٹی میں شامل کرنا چاہتا ہے، آفر ملنے کے بعد اسد شفیق نے ریٹائرمنٹ پر غور شروع کردیا۔

واضح رہے کہ اسد شفیق نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں کراچی کی نمائندگی کررہے ہیں، ٹورنامنٹ کے بعد اسد شفیق پیشکش پر فیصلہ کریں گے۔

یاد رہے کہ اسد شفیق نے 77 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی، انہوں نے 128 اننگز میں 12 سنچریوں اور 27 نصف سنچریوں کی مدد سے 4460 رنز بنائے،قومی کرکٹر 60 ایک روزہ اور 10 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

 خیال رہے کہ اسد شفیق نے 2010 میں انگلینڈ کیخلاف پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا تھا، 2018 کے بعد سے اسد شفیق ٹیسٹ ٹیم میں جگہ نہیں بناسکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے