اپ ڈیٹس
  • 220.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 331900 دس گرام : 284600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 304239 دس گرام : 260881
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3241 دس گرام : 2782
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

عمران اشرف کی دنیا نیوز کو کامیابی سے ایک اور سال مکمل کرنے پر مبارکباد

02 Dec 2023
02 Dec 2023

(لاہور نیوز) شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار اور "دنیا نیوز" کے مقبول ترین شو "مذاق رات" کے میزبان عمران اشرف نے "دنیا نیوز" کی 15 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنا پیغام جاری کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنے پیغام میں عمران اشرف نے کہا کہ کچھ سفر تھکا دیتے ہیں مگر "دنیا نیوز" کے ساتھ میرا جو سفر شروع ہوا ہے اس نے مجھ میں ایک نئی توانائی بھردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے فخر ہے آج میں اس ٹیم کا حصہ ہوں جو نہ صرف تخلیقی صلاحیتوں سے بھر پور ہے بلکہ اس میں کچھ نیا، کچھ الگ کرنے کا جذبہ بھی ہے۔

عمران اشرف نے کہا کہ "دنیا نیوز" کی دنیا میں لگی ان رونقوں کا سہرا یقیناً "دنیا نیوز" کے اونر "میاں عامر محمود" صاحب کے سر ہے جن کے ویژن نے ایک ایسا انوائرمنٹ تشکیل دیا ہے جس میں ٹیم کا ہر فرد اپنی تخلیقی صلاحیتیں استعمال کرنے میں آزاد بھی ہے اور ذمہ دار بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ "دنیا نیوز" آج کامیابیوں کی جن بلندیوں کو چھو رہا ہے اس کی وجہ یقیناً ان کی باصلاحیت ٹیم ہے، خاص طور پر مینجنگ ڈائریکٹر نوید کاشف صاحب ہیں، ٹیم کے باقی سبھی ارکان سالگرہ کے اس موقع پر یقیناً مبارکباد کے مستحق ہیں۔

عمران اشرف نے کہا کہ "دنیا نیوز" کو کامیابیوں سے بھرپور ایک اور سال مکمل کرنے پر میری طرف سے بہت بہت مبارک۔

ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں

ابھی عشق کے امتحاں اور بھی ہیں

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles