اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

ڈاکٹرز کے تبادلوں کا معاملہ، سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز پانچویں روز بھی بند رہیں

01 Dec 2023
01 Dec 2023

(لاہور نیوز) ڈاکٹر ذیشان کے قاتلوں کی عدم گرفتاری اور ڈاکٹرز کے تبادلوں کے معاملے پر لاہور کے سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز پانچویں روز بھی بند رہیں۔

روزانہ ایک ہسپتال کی اوپی ڈی میں تقریباً 5 ہزار مریض آتے ہیں۔ پانچ روز میں اب تک تقریباً 2 لاکھ سے زائد مریض علاج معالجے سے محروم رہے۔ ہزاروں مریض بغیر چیک اپ کروائے گھروں کو لوٹنے لگے۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کی ہڑتال سے شدید پریشانی کا سامنا ہے، علاج معالجہ نہیں ہو رہا۔

گنگارام ہسپتال، سروسز، جناح، جنرل ،چلڈرن اور میو ہسپتال سمیت دیگر سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈی بند ہیں۔

ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ قاتلوں کو جلد گرفتار نہ کیا گیا تو پنجاب بھر کی اوپی ڈیز کو بند کر دیا جائے گا۔ ینگ ڈاکٹرز کی بلا جواز ٹرانسفر بند کی جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے