(لاہور نیوز) ایڈز سے بچاؤ کے عالمی دن پر پنجاب ایڈزکنٹرول پروگرام کے زیر اہتمام تقریب ہوئی۔ شرکاء نے اس مرض کی صورتحال پر گفتگو کی۔
فلیٹیز ہوٹل میں پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کے زیراہتمام تقریب ہوئی۔ تقریب میں پنجاب حکومت، ایڈز کنٹرول پروگرام کے نمائندوں اور طبی ماہرین کی شرکت ہوئی۔ شرکاء نے اس مرض کی صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی پر تفصیلی گفتگو کی۔
سیکرٹری صحت پنجاب علی جان نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ ایڈز کنٹرول پروگرام میں کافی بہتری لانے کی کوشش کی ہے، ایڈز ایک بڑا چیلنج ہے، ہائی رسک گروپس کی سکریننگ کے لئے کام کر رہے ہیں۔
طبی ماہرین نے کہا کہ ایڈز کی وجوہات سے آگاہی بہت اہم ہے۔ اس کا علاج موجود ہے تاہم بروقت تشخیص ضروری ہے۔
مقررین نے اس امر پر اتفاق کیا کہ پاکستان میں ذیابیطس، ہیپا ٹائٹس اور ایڈز کے مریض بڑی تعداد میں ہیں تاہم مزید پھیلاؤ روکنے کے لئے انفرادی اور حکومتی سطح پر بھرپور اقدامات کی ضرورت ہے۔