اپ ڈیٹس
  • 220.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 331900 دس گرام : 284600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 304239 دس گرام : 260881
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3241 دس گرام : 2782
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

انڈر واٹر ویڈیو پر یشال شاہد نے ہانیہ عامر کو جل پری قرار دے دیا

01 Dec 2023
01 Dec 2023

(ویب ڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ یشال شاہد نے اداکارہ ہانیہ عامر کی انڈر واٹر ویڈیو دیکھ کر انہیں جل پری قرار دے دیا۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی چلبلی اداکارہ ہانیہ عامر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر دبئی سے سیر سپاٹوں کی مختلف تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں، اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں انہیں زیر پانی موج مستی، کبھی سنوکر تو کبھی شطرنج کھیلتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ہانیہ عامر کی جانب سے شیئر کی گئی مذکورہ انڈر واٹر ویڈیو ساتھی فنکاروں اور مداحوں کو خوب بھا گئی۔

مذکورہ ویڈیو کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے گلوکارہ یشال شاہد نے اداکارہ کو "جل پری" قرار دے دیا جبکہ دیگر مداحوں کی جانب سے بھی اداکارہ کی تعریفوں کا سلسلہ جاری ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles