01 Dec 2023
(لاہور نیوز) پنجاب کے سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری و نجی سکولوں میں 18 دسمبر سے تعطیلات کا آغاز ہو گا۔ سکول دو جنوری کو دوبارہ کھلیں گے۔
نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں میں 18 دسمبر سے یکم جنوری تک چھٹیاں ہوں گی۔
واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔ پنجاب میں سموگ سے متعلق نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس ہوا تھا۔ ایئرکوالٹی انڈیکس بہتر ہونے پر پنجاب میں سموگ پابندی ختم کر دی گئی تھی۔ بارش کے بعد ماحولیاتی آلودگی میں نمایاں کمی آئی ہے۔