اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

ذیابیطس سے بچاؤ چاہتے ہیں تو تیز رفتار سے چلیں!

01 Dec 2023
01 Dec 2023

(ویب ڈیسک) حالیہ تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ تیزی سے چلنا ٹائپ 2 ذیابیطس میں مبتلا ہونے کے امکانات کو کم کر سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس چیز کو اپنے طرزِ زندگی کا حصہ بنا کر ذیابیطس کے خطرے کو دور کیا جاسکتا ہے۔

امپیریل کالج لندن سمیت محققین کی ایک بین الاقوامی ٹیم کی جانب سے ذیابیطس سے بچنے کے لیے چلنے کی رفتار کا تعین کرنے کے لیے تحقیق کی گئی۔

تحقیق میں سائنس دانوں نے 1999 سے 2022 کے درمیان شائع ہونے والے 10 مطالعوں کا جائزہ لیا جس میں تین سے 11 سال تک کا فالو اپ بھی شامل تھا۔

اس تحقیق میں برطانیہ، جاپان اور امریکا سے مجموعی طور پر 5 لاکھ 8 ہزار 121 مریضوں نے شرکت کی۔

تحقیق میں معلوم ہوا کہ 3 کلومیٹر فی گھنٹہ سے 5 کلومیٹر فی گھنٹہ کے درمیان کی رفتار سے چلنا 3 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے کم پر چلنے کے مقابلے میں ذیابیطس کے امکانات کو 15 فیصد تک کم کرتا ہے جبکہ 5 کلومیٹر فی گھنٹہ سے 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے درمیان چلنے سے بیماری کے امکانات 24 فیصد تک کم دیکھے گئے۔

برٹش جرنل آف سپورٹس میڈیسن میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق وہ افراد جو 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز چلتے تھے ان کے اس بیماری میں مبتلا ہونے کے امکانات 39 فیصد تک کم تھے۔

محققین کے مطابق تیز تیز چلنا وزن کم کرنے کے لیے بھی اچھا ہوتا ہے جس سے انسولین کی حساسیت کے بہتر ہونے میں مدد ملتی ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے