اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

لاہور سمیت پنجاب بھرمیں 115 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق

29 Nov 2023
29 Nov 2023

(لاہور نیوز) محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ گز شتہ 24 گھنٹے کے دوران لاہور سمیت صوبے بھرمیں 115 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔

سیکرٹری ہیلتھ علی جان خان کا کہنا ہے کہ رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں ڈینگی کے 14ہزار53 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے۔رواں سال لاہور میں ڈینگی کے 6375 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ روز 68 نئے مریض سامنے آئے۔

رواں سال راولپنڈی میں ڈینگی کے کل 2619 مریض رپورٹ ہوئے، گزشتہ روز 4 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔ گوجرانوالہ میں رواں سال ڈینگی کے کل 1479 مریض رپورٹ ہوئے اور گزشتہ روز 15 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی.

ملتان میں رواں سال ڈینگی کے کل 1354 مریض رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ روز 9 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی. رواں سال فیصل آباد میں ڈینگی کے کل 818 مریض جبکہ گزشتہ روز 7 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی.

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران شیخوپورہ میں 4 اور اوکاڑہ میں ڈینگی کے دو نئے مریض سامنے آئے۔ قصور، نارووال، سرگودھا، خانیوال، ڈیرہ غازی خان اور جھنگ میں ڈینگی کا ایک ایک نیا مریض سامنے آیا۔

پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 128 مریض زیرعلاج ہیں۔ ضلع لاہور کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 91 مریض زیرعلاج ہیں ۔

سیکرٹری ہیلتھ علی جان خان کا کہنا ہے کہ ڈینگی سے بچنے کے لئے شہری اپنے ماحول کو صاف اور خشک رکھیں، ڈینگی کی روک تھام کے لئے شہری محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کریں، ڈینگی بخار کے علاج ، معلومات یا شکایات کے لئے محکمہ صحت کی فری ہیلپ لائن 1033 پر رابطہ کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے