اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

یو سی پی کی جانب سے تقریب کا اہتمام، چین کے قونصل جنرل کی شرکت

28 Nov 2023
28 Nov 2023

(لاہور نیوز) یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کے شعبہ ہیومینٹیز اینڈ سوشل سائنسز کے زیر اہتمام تقریب ہوئی۔ چین کے قونصل جنرل زاؤ شیریں نے تقریب میں خصوصی شرکت کی۔

قونصلیٹ کی جانب سے 12 ٹاپرز اور مستحق طلبہ میں 5 لاکھ  روپے کے وظائف تقسیم کیے گئے۔ شعبہ ہیومینٹیز اینڈ سوشل سائنسز کے ڈِین ڈاکٹر خالد منظور سمیت فیکلٹی ارکان اور طلباوطالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پاک چین تعلقات اور دوستی کو اُجاگر کرنے کے لئے طلبا و طالبات کو ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی۔

قونصل جنرل چائنہ کا تقریب سے خطاب میں کہنا تھا بے حد خوشی ہو رہی ہے کہ مجھے دوسری مرتبہ اس ادارے میں آنے کا موقع ملا۔ یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کو آئندہ سال  دس لاکھ روپے کے وظائف دیئے جائیں گے۔

یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کے شعبہ ہیومینٹیز اینڈ سوشل سائنسز کے ڈین ڈاکٹر خالد منظور کا کہنا تھا سکالرشپس بچوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں تاکہ بچے محنت اور لگن سے کام کر سکیں۔ یو سی پی اس عزم کا ارادہ رکھتی ہے کہ چین کی یونیورسٹیوں کے ساتھ مستقبل میں مزید ایم او یوز پر دستخط کیے جائیں۔

طلبا و طالبات کا اس موقع پر کہنا تھا سکالرشپ حاصل کر کے بے حد خوشی ہو رہی ہے، مستقبل میں مزید محنت کریں گے۔

تقریب میں ہیڈ آف پولیٹیکل سائنس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر وحید احمد خان، ہیڈ آف سائیکالوجی ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر شازیہ، ہیڈ آف اکنامکس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر ارسلان اور پرو ریکٹر ڈاکٹر ہادیہ اعوان نے خصوصی شرکت کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے