اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

چیف سلیکٹر وہاب ریاض کا عماد وسیم کی ریٹائرمنٹ پر بڑا بیان

28 Nov 2023
28 Nov 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے عماد وسیم کی ریٹائرمنٹ پر خاموشی توڑ دی۔

قومی ٹیم کے کھلاڑی عماد وسیم نے ورلڈ کپ کے بعد ہونے والی بڑی تبدیلیوں کے شوروغل میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرکے ہنگامہ برپا کر دیا تھا اور جس نے ہر کسی کو ہکا بکا کر دیا،تاہم اب چیف سلیکٹر نے بھی اس پر خاموشی توڑتے ہوئے بیان جاری کر دیا ہے ۔

چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ میں عماد وسیم کو شاندار انٹرنیشنل کرکٹ کیریئر پر مبارک باد پیش کرتا ہوں اور جو خدمات انہوں نے کرکٹ کیلئے سرانجام دیں اس پر بھی انہیں سراہتا ہوں ، میں ان کے مستقبل کیلئے نیک خواہش کا اظہار کرتا ہوں ۔

یاد رہے کہ ورلڈکپ میں خراب کارکردگی کے بعد قومی ٹیم کے واپس پہنچنے پر سب سے پہلے بابراعظم نے کپتانی سے استعفیٰ دیا جس کے بعد شان مسعود کو ٹیسٹ اور شاہین شاہ آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی کا کپتان بنانے کا اعلان کیا گیا تاہم ابھی تک ون ڈے ٹیم کی کپتانی کا فیصلہ نہیں ہوسکا ہے ۔

دوسری بڑی تبدیلی چیف سلیکٹر کی دیکھنے میں آئی اور یہ عہدہ انضمام الحق کے بعد سابق فاسٹ بولراورمشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض کو دیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے