اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

تمام کھلاڑیوں کا مائنڈ سیٹ کلیئر، آسٹریلیا میں بہترین نتائج دینگے: محمد حفیظ

28 Nov 2023
28 Nov 2023

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر محمد حفیظ نے کہا کہ آسٹریلیا کا دورہ سب کے لیے بہت چیلنجنگ ہے، امید ہے کھلاڑی بہترین نتائج دینگے۔

قذافی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ ذکا اشرف کا شکریہ جنہوں نے ذمے داریاں دیں، تنقید کا جواب ضرور دوں گا، آسٹریلیا کا دورہ سب کے لیے بہت چیلنجنگ ہے، چیلنجنگ کنڈیشنز میں کھیلنا ہے سب اس کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا میں کھلاڑی بہترین نتائج دیں گے، تمام کھلاڑی اچھی پرفارمنس دینے کےلیے بےتاب ہیں، سب کا مائنڈ سیٹ کلیئر ہے، بہتر نتائج لے کر آئیں گے۔

محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ ٹیم ڈائریکٹر کا کام پلان بنانا اور سپورٹ سٹاف نے اس پر عمل کرنا ہے، ابھی سیٹ اپ میں ہیڈ کوچ کی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خوش ہوں کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترکارکردگی والوں کوعزت دی گئی، این اوسی پالیسی بھی بہت جلد کلیئریٹی کے ساتھ سامنے آئے گی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے